براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
سوال: احرام سے پہلے وضو لگانے کا کیا حکم ہے؟
الحمد للہ:
احرام باندھتے ہوئے غسل کر کے خوشبو لگانا سنت ہے، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ
وسلم احرام باندھتے وقت خوشبو لگاتے تھے، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ: "میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگایا کرتی تھی کہ
احرام کی حالت میں کستوری کی چمک آپ کی مانگ میں نظر آتی تھی”ا نتہی.
