براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اللہ تعالی کے اسم ” السید ” کا معنی کیا ہے ؟
الحمد للہ
اللہ السید : یعنی اللہ تبارک وتعالی مخلوق کا مالک ہے اور سب اس کے بندے ہیں ۔
اور مطلق طور پر سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں اور مخلوق اس سے غنی اوربے پرواہ نہیں ہوسکتی ، اگر اللہ تعالی انہیں عدم سے وجود نہ دیتا تو ان کا کوئ وجود
نہی ہوسکتا تھا ، اوراللہ تعالی نے مخلوق کووجود دینے کے بعد انہیں بقاء نہ دی ہوتی توان کے لۓ کوئ کسی قسم کی بقاء نہیں تھی ، اوراگراللہ تبارک وتعالی انہیں
پیش آنے والے حادثات میں ان کی مدد نہ فرماتاتو اللہ تعالی کے علاوہ ان کے لۓ کوئ مدد گار نہ تھا ، تو اللہ تبارک کا مخلوق پر یہ حق ہے کہ وہ اسے السید کہہ
کر پکاریں اس کے علاوہ کوئ اورسید نہیں ہے ۔ .
