میں نے نصف برس قبل اسلام قبول کیا تھا قبول اسلام کےبعدمیں نےاپنی زندگی میں ہرقسم کی تبدیلی سے بہت زيادہ خوشی محسوس کی ہے ، لیکن ابھی تک میں نے اپنے آپ کوکا‏غذات میں مسلمان نہیں لکھوایا ۔

مستقبل میں میرا ارادہ ہے کہ میں مدرس بنوں لیکن مجھے ایک مشکل درپیش ہے :

وہ یہ کہ جرمنی مسلمان مدرسوں یا ٹیچروں کوملازمت نہیں دیتا تواس لیے مجھے ملازمت نہ ملنے کا احتمال ہے تومیراسؤال یہ ہے کہ :

کیا یہ جائزہے کہ میں ملازمت ملنے تک اپنے اسلام کا اعلان نہ کروں بلکہ اسے چھپاۓ رکھوں ؟

کیا یہ ممکن ہے کہ میں اللہ تعالی کی عبادت چوری چھپے کروں اورحکومتی اداروں کواس کا علم نہ ہوسکے کہ میں اسلام قبول کرچکا ہوں ؟

الحمدللہ

میں نے یہ سوال اپنے شیخ اوراستاذ فضیلۃ
الشيخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا توان کا جواب تھا :

اس کے لیے ضروری اورلازم نہيں کہ وہ اپنے اسلام کا انہیں بتاتا پھرے ، اوراس میں
بھی کوئ حرج نہیں کہ اگراسے اپنی جان کا خطرہ ہوتواپنے دین کوچھپا کررکھے ۔ انتھی ۔

واللہ اعلم .