اگر بيوى خاوند كو كہے كہ مجھے طلاق دے دو تو خاوند كہے ميں اس پر موافق ہوں تو كيا طلاق واقع ہو جائيگى يا نہيں ؟

الحمد للہ:

ميں نے شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے
درج ذيل سوال كيا:

بيوى نے اپنے خاوند سے كہا: مجھے
طلاق دو، تو خاوند نے كہا ميں موافق ہوں.

يا بيوى نے خاوند سے كہا: ميں طلاق
چاہتى ہوں تو خاوند نے كہا: ميں موافق ہوں، تو كيا اس سے طلاق واقع ہو جائيگى يا
نہيں ؟

شيخ رحمہ اللہ نے جواب ديا:

الحمد للہ:

اس سے طلاق واقع نہيں ہوگى.

واللہ اعلم .