براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اب میں اپنے ملک کی کسی لڑکی سے شادی کرنے کی تیار کررہا ہوں ، لیکن میں طالب علم ہونے کی وجہ سے اسے اپنے ساتھ اس ملک میں نہيں لا سکتا ، اور مجھے یہ بھی علم ہے کہ عمر بن خطاب رضي اللہ تعالی عنہ نے فرمایا تھا کہ :
خاوندکا تین ماہ سے زيادہ اپنی بیوی سے دوررہنا جائز نہيں ۔
اورمسئلہ یہ ہے کہ میں کم از کم ایک سال سے پہلے اپنے ملک واپس نہیں جاسکتا ، توکیا میرے لیے یہ ممکن ہے کہ میں شادی کرلوں اور اسلام کے اس قاعدہ ( ضروریات محظوارت کومباح کردیتی ہیں ) پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیوی سے دور رہوں ؟
الحمدللہ
جب بیوی اس پر راضي ہوجائے کہ آپ اتنی مدت
اس سے دور رہ سکتے ہیں تواس میں کوئي حرج والی بات نہيں ۔
اللہ تعالی ہمیں اورآپ کوہر قسم کی بھلائی اورخیر کی توفیق عطا فرمائے آمین یا
رب العالمین ۔
واللہ اعلم .
