کیا میقات سےاحرام باندھتے وقت آدمی کے لیے ناخن کاٹنے جائز ہيں ؟
یا قربانی کرنے تک ناخن کاٹنے جائز نہیں ؟


الحمد للہ

جب احرام سے قبل یہ فعل کیا جائے تواس میں کوئي حرج نہیں ، لیکن اگروہ قربانی کرنا
چاہے اورعشرہ ذی الحجہ شروع ہوچکا ہوتواس کےلیے ایسا کرنا جائز نہیں ، کیونکہ رسول
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے ، اوراحرام کی نیت کرلینے کے بعد
بھی مطلقا ایسا کرنا جائز نہيں ہے کیونکہ احرام کی حالت میں نہ توناخن کاٹے جاسکتے
اورنہ ہی وہ اپنے بال کاٹ سکتا ہے ، مگرجب وہ عمرہ میں طواف اورسعی سے فارغ ہوتوسرکے
بال منڈا یا چھوٹے کرانے کی بنا پراحرام سے حلال ہوجائے ۔

اوراسی طرح حج میں جمرہ عقبہ کوکنکریاں مارنے کے بعد اس کے لیے سرمنڈانا یا بال
چھوٹے کروانا مشروع ہے ، اورسرمنڈانا افضل اوربہتر ہے ، پھر وہ حلال ہوجاتا ہے چاہے
یہ ذبح کرنے سے قبل یا بعد میں یہ برابر ہے اورجب میسر ہوتو ذبح کرنے کےبعد افضل
اوربہتر ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ
وسلم اوران کی آل اورصحابہ کرام پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .