ہمارا تعلق اہل سنت سے ہے اورہم ایک شیعہ ملک کے رہائشی ہیں اورفریضہ حج کی ادائيگي کرنا چاہتے ہیں ، لیکن اپنے ملک کے باشندوں کے ساتھ سفرنہيں کرسکتے کیونکہ راستے میں بہت ساری مشکلات پیدا ہونگی کیونکہ وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہيں ؟

الحمد للہ:

اگر آپ میں حج کرنے کی استطاعت ہے
توآپ پرفریضہ حج کی ادائيگي فرض ہے چاہے شیعہ لوگوں کے ساتھ ہی آنا پڑے ، لیکن آپ
شیعہ کے شبھات اوران کے باطل مذھب سے بچ کررہیں ، اوراگر آپ کے لیے ممکن ہوسکے
توانہيں نصیحت بھی کریں اورانہيں اہل سنت مذھب کی دعوت دیں کیونکہ ایسا کرنا واجب
ہے ۔

اس لیے کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا
فرمان ہے :

{ آپ اپنےرب کی راہ کی طرف لوگوں کو
حکمت اوربہترین نصیحت کے ساتھ بلایۓ اوران سے بہتریں طریقہ سے گفتگو کیجئے } النحل
( 125 ) ۔

اس کے علاوہ بھی کئي ایک آيات ایسی
ہیں جودعوت الی اللہ کے وجوب پردلالت کرتی ہيں ، اورلوگوں کو نیکی کا حکم دینے
اوربرائي سے روکنے کا حکم دیتی ہیں ، اللہ سبحانہ وتعالی سب کے حالات درست فرمائے .