ايك شخص نے كہا: وہ اپنى بيوى كو اپنے ذمہ ميں نہيں سمجھتا، تو كيا يہ طلاق شمار ہو گى يا نہيں ؟

الحمد للہ:

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن
صالح العثيمين رحمہ اللہ كے سامنے پيش كيا تو انہوں نے ہميں يہ جواب ديا:

يہ الفاظ طلاق كے صريح الفاظ ميں
شامل نہيں ہوتے، اس ليے اس سلسلہ ميں كلام كرنے والے كى نيت كى طرف رجوع كرنا ضرورى
ہے ”

واللہ تعالى اعلم.