کیا کسی انسان کے لیے جائز ہے کہ پہلے خود حج کرنے کی بجائے اپنے والدین کوحج کے لیے بھیجے ؟

الحمدللہ

ہرآزاد ، عاقل بالغ اورحج ادا کرنے کی
استطاعت رکھنے والے مسلمان شخص پرعمربھر میں ایک بارحج کی ادائيگي فرض ہے ،
اوروالدین سے حسن سلوک اورنیکی کرنا اوران کی واجب کی ادائيگي میں حسب استطاعت
معاونت کرنا مشروع ہے ۔

لیکن اگرآپ سب اکٹھے حج نہيں کرسکتے توآپ کوچاہیے کہ پہلے خود حج کریں اورپھراپنے
والدین کا حج کرنے میں تعاون کریں ، اوراگرآپ پہلے والدین کوحج کروانے میں تعاون کرتے
ہيں توان کا حج صحیح ہوگا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .