کیا میرے لیے راستے میں اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑنا جائز ہے ؟

بیوی سے محبت ظاہر کرنے کے لیے اس کا ہاتھ چومنے میں کیا ہے ( اگرچہ اس نے نقاب کیا ہوا اوردستانے بھی پہنے ہوئے ہوں ) ؟

میرے خیال میں عرب ممالک میں ایسا کوئي نہیں کرتا ، میں یہ جانتا چاہتا ہوں کہ آیا یہ ایک عادت اورعرف ہے یا کہ تقلید یا اس پر کوئي صحیح دلیل ملتی ہے ؟

الحمد
للہ :

یہ خلاف مروءۃ
اوروقار کے خلاف ہے اورلوگوں کے سامنے گرے ہوئے کام اوربے شرمی کا اظہار ہے ، اس
لیے کہ آپ جوکچھ کررہے ہيں وہ بیوی سے مباشرت کی ایک قسم ہے جوسب سے سامنے کررہے
ہيں ، آپ اس سے اجتناب کریں ۔

اس طریقہ کے علاوہ بھی اس سے محبت کا
اظہار کیا جاسکتا ہے ، اورجب آپ دونوں خلوت میں ہوں تو پھراحسن انداز میں جوچاہے کرتے
پھرو ۔

اللہ تعالی ہمیں اورآپ کونیکی و بھلائي
کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

واللہ اعلم .