کیا ہمارے لیے ماہ رمضان میں ہفتہ اوراتوار کوکام کرنا جائز ہے ؟


الحمد للہ

ماہ رمضان اوردوسرے مہینوں میں ہفتہ کے ساتوں دن کام کرنا جائز ہے ، مسلمانوں کے
ہاں ہفتہ اوراتوارایسے دن نہیں کہ اس میں کام کرنا ممنوع ہو ۔

مسلمان کا ہم وغم یہ نہيں ہونا چاہیے وہ اپنی نماز اورروزہ کے مقابلہ میں کام
اورملازمت کو ترجیح دیتا رہے ، اس لیے اگر مسلمان یہ کرسکتا ہوکہ وہ اپنے اورکسی
اور کے بغیر کسی نقصان اورضرر کے اپنے دنیوی کاموں میں تخفیف کرے ، یہ ایک حکمت
ہےجو ایک اچھا اوربہتر امر ہے تا کہ مسلمان اس ماہ مبارک میں اللہ تعالی کی اطاعت
اورروزے اورقرآت قرآن کے لیے فارغ ہوسکے ۔

واللہ اعلم .