براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنا مستحب ہے ؟
الحمد للہ
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی رغبت دلائي ہے حدیث میں
ہے کہ :
ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا :
( رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1782 ) صحیح
مسلم حدیث نمبر ( 1256 ) ۔
یہ حدیث مکمل رمضان کے مہینہ کو شامل ہے نہ کہ آخری عشرہ کے ساتھ خاص ۔
واللہ اعلم .
