رمضان المبارک میں دن کے وقت غذائي وغیرہ انجکشن سے علاج کا کیا حکم ہے ؟


الحمد للہ

رمضان المبارک میں دن کو روزہ دار ٹیکے سےعلاج کرواسکت ہے چاہے وہ عضل میں ہو یا
وین میں ، لیکن غذائي ٹیکے لگانے جائزنہيں کیونکہ یہ کھانے پینے کے حکم میں آتے ہیں
، لھذا رمضان المبارک میں یہ روزہ افطار کرنے کا ایک حیلہ بنتا ہے ۔

لیکن اگر ہرقسم کا ٹیکہ چاہے وہ عضل میں ہو یا نس میں رات کو لگانا زيادہ بہتر
ہے ۔

اللہ تعالی سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .