رمضان المبارك ميں دن كے وقت دھويں اور بخارات والى مشين كے پاس بيٹھنے كا حكم كيا ہے ؟

اور اگر يہ چيز ميرے كام ميں شامل ہو تو حكم كيا ہو گا ؟

الحمد للہ:

” اس ميں كوئى حرج
نہيں، ليكن وہ عمدا ايسا مت كرے اور دھواں اور يہ غبار پھانكنے كا مقصد نہ ہو، اور
اگر بغير قصد و ارادہ كے پيٹ ميں داخل ہو جائے تو اس ميں كوئى حرج نہيں اور ضرر
نہيں ديگا ” انتہى.