براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
بڑے بڑے مالدارلوگوں میں یہ عادت ہے کہ وہ مہر خالص ریشمی کپڑے پر لکھتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
الحمدللہ
ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ مردوں کے لیے
ریشم لباس یا کسی اورچيز میں استعمال کرنا جائز نہیں ، بلکہ اس کا پہننا صرف عورتوں
کے لیے جائز ہے ، اورمہر کا لکھنا مردوں کے استعال میں ہے اس لیے یہ حرام ہوگا ۔
اکثریت کے عمل کونہيں دیکھا جائے گااور نہ ہی یہ دیکھا جائے کہ اس عمل کودیکھنے
والے تو بہت زیادہ ہیں لیکن اس سے روکنے والے کم ، اس لیے کہ یہ بھی باقی حرام
چيزوں کی طرح ہی ہے جن پر عادتا لوگ عمل کرتے رہتے ہیں اس سے یہ جائز نہیں ہوگا ۔
ہمارے اصحاب نے ریشم پر مہر لکھنے کو صراحتا حرام کہا ہے ، واللہ تعالی اعلم ۔ .
