زمزم كے پانى سے طہارت كرنے كا حكم كيا ہے ؟

الحمد للہ:

ہمارے نزديك زمزم كے پانى سے طہارت
كرنى مكروہ نہيں، امام احمد رحمہ اللہ كے علاوہ اكثر علماء كرام كا يہى كہنا ہے،
ہمارى دليل ( اس كى ) دليل يہ ہے كہ اس ميں كوئى نہى ثابت نہيں ہے، بلكہ نبى كريم
صلى اللہ عليہ وسلم سے آپ كا يہ فرمان ثابت ہے:

” پانى پاك ہے اسے كوئى چيز پليد
نہيں كرتى ”

اور عباس رضى اللہ تعالى عنہ سے جو
زمزم كے پانى سے غسل كرنے كى ممانعت كے متعلق كہا جاتا ہے، وہ عباس رضى اللہ تعالى
عنہ سے ثابت نہيں.