کیا یہ صحیح ہے کہ روزہ دار ناخن نہيں کاٹ سکتا یا اسے زيرناف بال صاف نہيں کرنے چاہيیں ؟


الحمد للہ

یہ کوئي ایسے اعمال نہيں جوروزے دار کے لیے ہی واجب نہيں ، اور نہ ہی ان اعمال میں
شامل ہيں جوروزے کے منافی ہوں ، بلکہ روزے دار توکھانے پینے ، اورجماع ، سے رکے گا
کیونکہ یہ کام روزے کو فاسد کردیتے ہیں ، اور اسی طرح ہر قسم کے گناہ اوربرے کاموں
اورچغلی وغیبت سے باز رہے گا کیونکہ یہ سب کام روزے میں نقص پیدا کرتے ہیں ۔

لیکن ناخن کاٹنا اورزيرناف بال صاف کرنا تو ایک فطرتی کام ہے جس کے لیے شارع نے
وقت مقرر کیا ہے کہ یہ چالیس دن سے زيادہ نہيں رکھے جاسکتے ، اوران کا روزے کے صحیح
ہونے کے ساتھ کوئي تعلق نہيں ہے ۔

واللہ اعلم .