مانع حمل گولیاں استعمال کیں لیکن انہيں صحیح طور پراستعمال نہ کرسکی جس کی وجہ سے سابقہ ماہواری کے ایک ہفتہ بعد پھر ماہواری کا خون شروع ہوگیا ، توکیا اس کا بھی عادی ماہواری جیسا ہی ہوگا ؟


الحمد للہ

جی ہاں اس کا حکم بھی عادتا آنے والی ماہواری جیسا ہی ہوگا ، کیونکہ عورت سے خارج
ہونے والا خون اصل میں حیض کا ہی ہوتا جب تک کہ استحاضہ کا خون ظاہر نہ ہوجائے ۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی سے مندرجہ ذيل سوال پوچھا گيا :

ایک عورت کو پہلی ماہواری کے نو دن بعد دوبارہ ماہواری کاخون آنا شروع ہوگیا
تواس کا حکم کیا ہوگا ؟

توشیخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :

جب بھی حیض کا خون آئے تووہ حيض ہی شمار ہوگا ، چاہے اس کی درمیانی مدت کم ہویا
زيادہ ، لھذا جب عورت حیض کے پانچ یا چھ یا پھر دس دن بعد دوبارہ خون آجائے تووہ
نماز ترک کردے گی کیونکہ یہ حیض ہی ہے ، اوراسی طرح جب بھی اسے حیض آئے وہ نماز
نہيں پڑھے گی ۔ اھـ

دیکھیں : فتاوی المراۃ المسلمۃ ( 1 / 79 )

واللہ اعلم .