سیوطی کون ہے ؟

اورکیا یہ صحیح ہے کہ تسبیح کا استعمال انگلیوں سے افضل ہے ؟


الحمد للہ

سیوطی : وہ حافظ عبدالرحمن بن الکمال ابی بکر بن محمد بن سابق الدین بن الفخر بن
عثمان السیوطی رحمہ اللہ تعالی ہیں ۔

ان کا لقب جلال الدین ، اورکنیت ابوالفضل ہے وہ ( 849 ) ھجری میں یتیمی کی حالت
میں پیدا ہوۓ ، اورآٹھ سال کی عمر سے پہلے ہی قرآن مجید حفظ کرلیا ، اورصغرسنی میں
ہی علم سے شغف اختیارکیا اوراس کے حصول کے لیے بہت سے سفر کیے ، ان کے رحلات علم
میں ، بلاد شام ، حجاز ، ھند ، اورمغرب شامل ہيں ۔

سیوطی رحمہ اللہ تعالی کی کئ ایک فنون میں بہت سی مؤلفات ہیں ، انہوں نے تفسیر ،
حدیث ، فقہ ، سیرت وتاريخ میں کتب تصنیف کیں ، اوراپنی زندگی جمع وتالیف میں بسر کی
، کثرت جمع کی بناء پر ان کی تالیفات میں صحیح اورضعیف اورموضوع ، اوراسی طرح حق
وباطل سب کچھ پایا جاتا ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ ان تالیفات میں تقریبا 600 کتب ہيں ۔

علامہ سیوطی رحمہ اللہ تعالی کی وفات 911 ھجری میں ہوئ اللہ تعالی ان پررحم
فرماۓ‌ ۔

اورتسبیح استعمال کرنے کے بارہ میں آپ سوال نمبر (
3009 ) کا مراجعہ
کریں ۔

واللہ اعلم
 .