میرا بھائي شوگرکا مریض ہے اورروزانہ انسولین کے انجیکشن کا محتاج رہتا ہے ، توکیا انسولین سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ اورکیا اصل میں اس پرروزہ رکھنا ضروری ہے ؟


الحمد للہ

بطور علاج آپ مذکورہ انجیکشن لے سکتےہیں اس میں کوئي حرج نہيں ، آپ کے ذمہ قضاء
نہیں ہوگی ، لیکن اگر یہ انجیکشن رات کولگانے میں کوئي مشقت نہ ہو تو یہ بہتر
اورافضل ہے ۔
 .