جب خاوند اوربیوی کا شرعی عدالت میں نکاح ہوجائے اوررخصتی کی تقریب منعقد نہ ہوئي ہو تو سب کو علم ہے کہ وہ رسمی طور پر خاوند اوربیوی ہيں ، توکیا اللہ تعالی کےہاں بھی وہ خاوند اوربیوی شمار ہونگے ؟

الحمدللہ

جب شروط شرعیہ کی موجودگی میں نکاح کیا جائے
تو وہ اللہ تعالی کی شریعت میں خاوند اوربیوی شمار ہوں گے ، عقد نکاح کے بعد ان کا
آپس میں بات چيت کرنا اٹھنا بیٹھنا ، اور ہر قسم کی آزادی کے ساتھ آپس میں خلوت
کرنا بھی جائز ہوگا ۔

مستقل فتوی کمیٹی ( اللجنۃ الدائمۃ للافتاء ) سے سوال کیا گيا کہ :

عقد نکاح کے بعد اوررخصتی سے قبل خاوند اوربیوی کے لیے کیا کچھ کرنا حلال ہے ؟

توکمیٹی کا جواب تھا :

اس کے لیے وہی کچھ جائز ہے جواس خاوند اوربیوی کے لیے جائز ہے جنہوں نے دخول کرلیا
ہے ، وہ اسے دیکھ بھی سکتا ہے اوربوس وکنار بھی کرسکتا ہے اسی طرح اس کےساتھ سفر
اورجماع بھی کرسکتا ہے ۔۔۔ الخ

دیکھیں فتاوی الجامعۃ للمراۃ المسلمۃ ( 2 / 540 ) ۔

واللہ اعلم .