میں رمضان میں دن کے وقت تھکاوٹ اورسردرد محسوس کرتا ہوں بعض لوگوں نے مجھے علاج کے لیے بتیاں ( جودبرکےراستے استعمال کی جاتی ہیں )استعمال کرنے کا کہا تا کہ سردرد کی حدت میں کمی پیدا ہوسکے ، توکیا یہ علاج روزہ توڑ فاسد کردیتا ہے ، مجھے مستفید کریں اللہ تعالی آپ کو استفادہ سے نوازے گا ؟
الحمدللہ
دن میں روزے کی حالت میں علاج کی بتیاں
استعمال کرنے سے روزہ نہيں ٹوٹتا ، اوراسی طرح اگر روزہ دار کوانیما کی ضرورت پیش
آئے تو اس کی وجہ سے بھی اس کا روزہ خراب نہيں ہوگا ، کیونکہ اس کی دلیل نہیں ملتی
کہ انیما کرنا روزہ توڑنے والی اشیاء میں شامل ہے ۔
کیونکہ نہ تویہ کھانے میں اور نہ ہی پینے میں شامل ہوتا ہے اورنہ ہی کھانے پینے
کے معنی میں ہے ۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی نے الاختیارات میں کہا ہے :
سرمہ ڈالنے اورانیما کرنے سے روزہ نہيں ٹوٹتا ۔۔۔ بعض اہل علم کہ یہی کہنا ہے ۔
ا ھـ
دیکھیں : الاختیارات ( 6 / 381 ) ۔
اورشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی الشرح الممتع میں کہتے ہيں :
اس مسئلہ میں راجح قول شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی ہی کا قول ہے :
یعنی انیما سے روزہ نہيں ٹوٹتا ۔
دیکھیں : الشرح الممتع ( 6 / 381 ) ۔
واللہ اعلم .
