براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا لڑکی اپنے والد کے ماموں سے شادی کرسکتی ہے ؟
الحمد
للہ :
لڑکی کا اپنے والد کے ماموں سے شادی کرنا جائز نہیں ، اس لیے
کہ والد کا ماموں اس کی بھی ماموں ہے اوروہ اس کے محرموں میں سے ہے ۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ تم پر تمہاری مائيں ، اورتمہاری بیٹیاں ، اورتمہاری بہنیں ، اورتمہاری
پھوپھیاں ، اورتمہاری خالائيں ، اورتمہاری بھتیجیاں اورتمہاری بھانجیاں حرام ہیں }
النساء ( 23 ) ۔
علماء کرام رحمہم اللہ تعالی نے نے بالنص کہا ہے کہ والد کا چچا اس کے بیٹے کا
بھی چچا ہے ، اوروالد کا ماموں اس کے بیٹے کا بھی ماموں ہے ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
دیکھیں کتاب : المقنع ولانصاف والشرح الکبیر تحقیق ڈاکٹر الترکی ( 20 / 277 ) ۔
واللہ اعلم .
