مجھے آپ کی طرف یہ خط لکھتے ہوۓ بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے جس کے ذریعہ میں آپ سے راۓ اورتعاون چاہتا ہوں ۔

ہم جس شہر میں رہائش پزیر ہیں وہاں ہم نے ” اسلامی معلومات کامرکز ” کے نام سے ایک مشروع اورپروگرام کا آغاز کیا ہے ، اب ہم اس کے لیے افضل و مناسب مواد کی معلومات کے حصول کی کوششیں کررہے ہیں ۔

اس میں پہلاقدم اٹھاتے ہوۓ ان معلومات کا حصول شروع ہوچکا ہے ، اوران شاءاللہ اس کے بعد ہم مواد کے مزید نسخے حاصل کرکے اپنے شہرکی عام لائبریریوں اور دوسری جگہوں میں تقسیم کريں گے ۔

ہمارے خیال میں یہ مواد مندرجہ ذیل اشیاء پرمشتمل ہونا چاہیے :

ایک یا دوکتابیں ، اور ایک یا دوآڈیو کیسٹیں ، ایک یا دو ويڈیوکیسٹیں ، تواب میرا سوال یہ ہے کہ :

آپ کی راۓ میں غیر مسلموں کے لیے کون سی کتاب مناسب اورافضل رہے گی ( کون سی دوکتابیں افضل ہوں گی ) ؟

غیر مسلموں کے لیے کون سی آڈیوکیسٹ افضل ہوں گی ؟

کون سی ویڈیو کیسٹ غیر مسلموں کے لیے مناسب اورافضل ثابت ہوگی ؟

میرے خیال میں یہ مواد ایسا ہونا چاہیے کہ :

ا – مواد شوق پیدا کرنے والا ہو

ب – مواد مختصر ہو

ج – مواد بسیط اورااپنے موضوع میں بے جان نہ ہو

مندرجہ بالا سوالات کے جواب دینے پرمیں آپ کا شکرگزارہوں ۔

الحمد للہ:

اول :

ہم غیرمسلموں کے لیے جن کتابوں کی
نصحیت کرتے ان مندرجہ ذیل کتب شامل ہیں :

1 – ” كيف تدخل في الإسلام ” آپ
اسلام میں کیسے داخل ہوں تالیف محمد بن سلمان الاشقر ۔

2 – ” لاتحزن ” غم نہ کریں ، تالیف
شیخ عائض القرنی

دوم :

اورکیسٹوں کے بارہ میں ہم یہ کہيں گہ
:

1 – ” دعوۃ للتامل ” غوروفکر اورسوچ
بچار کی دعوت ، شیخ عائض القرنی ۔

سوم :

اورویڈیوں کیسٹوں کے بارہ میں ہماری
نصیحت ہے کہ :

1 – ” انہ الحق ” یقینی حق ، شيخ
عبدالمجید الزندانی

2 – ” مناضرات احمد دیدات ”
احمددیدات کی مناظرے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی آپ کواپنی
رضامندی اورمحبت کے حصول والے کام کرنے کی توفیق دے ۔

واللہ اعلم .