براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا کوئي شخص والدین کی اجازت کے بغیر حج کرسکتاہے ؟ اورکیا اس کا حج صحیح ہوگا ؟
اورکیا والدین کی اجازت کے بغیر علم حاصل کیا جاسکتا ہے ؟ اورکیا وہ دونوں گناہ گارہونگے ؟
الحمدللہ
والدین کوحق حاصل ہے کہ وہ نفلی حج سے روک
سکتے ہیں اورایسا کرنے سے وہ گنہگارنہيں ہونگے ، لیکن والدین کویہ حق حاصل نہیں کہ
وہ فرضی حج کرنے سے منع کریں اورفرضی حج کی ادائيگي سے منع کرنے پروہ گنہگارہونگے ۔
لھذا جب بیٹا والدین کی اجازت کے بغیر حج ادا کرے تواس کا یہ حج مطلقا صحیح ہوگا
– اگرچہ وہ نفلی حج میں گنہگار ہوگا – اوراسی طرح اسے والدین کی اجازت کے بغیر (
شرعی ) علم کے حصول کے لیے سفر کی بھی اجازت ہے ۔ .
