کسی اونچی جگہ سے قرآن مجید کے گرنے کے بعد اسے چومنے کا حکم کیا ہے ؟

الحمدللہ

مصحف چومنے کی مشروعیت میں کسی دلیل کا ہمیں
توعلم نہيں ، لیکن انسان اگراسے چوم لے تو اس میں کوئ حرج نہيں ، اس لیے کہ عکرمہ
بن ابی جہل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت بیان کی جاتی ہے کہ وہ مصحف کوچوم کر کہتے
یہ میرے رب کی کلام ہے ۔

بہرحال اس میں حرج والی بات تو کوئ معلوم نہیں ہوتی لیکن اسے مشروع نہیں کہا
جاسکتا ، اور نہ ہی اس کی مشروعیت پر کوئ دلیل ہی ملتی ہے ، لیکن اگر اسے ھاتھ یا
کسی اونچی جگہ سےگرنے کے بعد بطور تعظیم اور احترام چوم بھی لیا جاۓ تو ان شاء اللہ
حرج والی کوئ‏ بات نہيں ۔ .