براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
كيا مسلمانوں كو لاؤڈ سپيكر پر اذان نہ دينے دينا دينى شعائر پر عمل نہ كرنے كى قدرت ركھنے ميں شامل ہوتا ہے، جس كى بنا پر ہجرت واجب ہو جاتى ہے، اور اس ملك ميں رہنا جائز نہيں ہوتا ؟
الحمد للہ:
ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ عبد اللہ
بن جبرين حفظہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:
يہ اس ميں شمار نہيں ہوگا، كيونكہ
لاؤڈ سپيكر ايك نيا معاملہ ہے، لھذا وہ صرف آواز كے ساتھ ہى اذان دے كر شعائر دين
قائم كر سكتے ہيں.
