براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
میراسوال ایسے سوالوں میں شامل ہوتا ہے جس کے کئي ایک جوابات دیے گئے ہیں :
کیا ہم بستری کے وقت مسلمان کوکوئي دعا پڑھنی چاہیے ، اورکیا مسلمان ( خاوند اوربیوی دونوں ) کے لیے شب زفاف میں ضروری ہے کہ وہ ہم بستری سے قبل نماز پڑھیں ؟
الحمدللہ
شرعی اداب میں یہ شامل ہے کہ خاوند اپنی
بیوی سے ہم بستری کرتےوقت مندرجہ ذیل دعا پڑھے :
( بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا
الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ) اللہ تعالی کے نام
سے اے اللہ ہمیں شیطان سے بچا کررکھ اورجوہمیں عطا کرے اسے بھی شیطان سے دور رکھ ۔
صحیح بخاری مع فتح الباری حدیث نمبر ( 138 ) ۔
اس کے پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالی ان دونوں کواس ہم بستری کی وجہ سے
اولاد عطا کرے گا تو اسے شیطان نقصان نہیں دے گا ۔
اورشب زفاف میں اسے اپنی بیوی کےپاس جاکر کیا کہنا اورکرنا چاہیے اس کے بارہ میں
جواب گزر چکا ہے آپ اس کے لیے سوال نمبر (
854 ) کا مراجعہ کریں ۔
واللہ اعلم .
