براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
ايك شخص فوت ہوا اور اپنے پيچھے بيوي ، بھائي ، بہن اور والدہ سوگوار چھوڑے ان ورثاء ميں اس كا تركہ كيسے تقسيم ہوگا ؟
الحمد
للہ :
مذكورہ ورثاء ميں
اس شخص كا تركہ مندرجہ ذيل طريقہ سے تقسيم كيا جائےگا:
بيوي كوچوتھا اور ماں كو چھٹہ حصہ
ملےگا اور باقي تركہ بہن بھائيوں ميں ايك لڑكے كو دولڑكيوں كےبرابر كےحساب سے ديا
جائےگا .
مثلا اگر تركہ ( 18000 ) ہزار ڈالر
ہو تو :
بيوي كو تركہ كا چوتھا حصہ جو ( 4500
) ڈالر بنتا ہے ملےگا .
اور ماں كو تركہ كا چھٹا حصہ جو (
3000 ) ڈالر بنتا ہے ملےگا.
اور باقي تركہ ( 18000- 7500 = 10500
) كوتين حصوں ميں تقسيم كيا جائےگا :
ايك تہائي عورت كو ملےگا جو ( 3500 )
بنتا ہے
اور دوتہائي مرد كوملےگا جو ( 7000 )
بنتا ہے .
واللہ اعلم .
