ان ممالک میں یوم عرفہ کاروزہ کیسےرکھاجا‏ئےگاجوکہ اوقات میں حجاج کےوقوف عرفات سےمختلف ہیں ؟

الحمد
للہ :

یوم عرفہ اوراس کاروزہ
ہرایک ملک میں ان کےطلوع فجراورغروب شمس کےحساب سےہوگااوریوم عرفہ کاروزہ دوسال کےگناہوں
کا کفارہ ہےجیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےفرمان سےواضح ہے :

( میں اللہ تعالی سےامیدکرتاہوں کہ
یوم عرفہ کاروزہ گزرے ہوئےسال اورآنےوالے ایک سال کا کفارہ بنتاہےاوریوم عاشوراءکےروزے
( دس محرم ) کےمتعلق میری اللہ تعالی سےامیدہےکہ گزرے ہو‏ئےایک سال کا کفارہ بنےگا
)

صحیح مسلم حدیث نمبر ۔(1976)

واللہ اعلم .