کیا مسجد میں چوکیدار کا کمرہ یا زکاۃ کمیٹی کے کمرہ میں اعتکاف کرنا صحیح ہے ، آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ ان کمروں کے دروازے مسجدمیں ہیں ؟

الحمدللہ

مسجد میں پائے جانے والے کمرے جن کے دروازے
مسجدمیں کھلتے ہوں وہ مسجد کے حکم میں ہی ہیں ، اس بنا پر ان میں اعتکاف کرنا صحیح
ہے کیونکہ وہ مسجد کا ایک حصہ ہیں ۔

لیکن اگروہ مسجد کےباہربنے ہوئے ہوں چاہے ان کا دروازہ مسجد میں ہی کھلتا ہو اس
میں اعتکاف کرنا صحیح نہيں ۔ .