كيا اگر مور شريعت اسلاميہ كے طريقہ پر ذبح كيا گيا ہو تو اس كا گوشت كھانا جائز ہے ؟

الحمد للہ:

مور كا گوشت كھانا جائز ہے؛ كيونكہ
اس ميں اصل حلت ہے؛ اس ليے كہ اللہ عز وجل كا فرمان ہے:

{ وہ اللہ جس نے تمہارے ليے زمين كى
تمام چيزوں كو پيدا كيا… }البقرۃ ( 29 ).

اور پھر يہ احاديث ميں ممنوعہ
جانوروں ميں بھى شامل نہيں:

” نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہر
كچلى والے وحشى جانور اور ہر پنجے والے پرندے سے منع فرمايا ”

صحيح مسلم حديث نمبر ( 358 ).

اور پھر اس ميں كوئى نقصان اور ضرر
بھى نہيں، اس ليے اس كا كھانا جائز ہے.