براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
الحمد للہ
نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنی واجب ہے ۔
اس کی دلیل یہ ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :
( نماز اس طرح ادا کرو جس طرح مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو ) اسے امام بخاری
رحمہ اللہ تعالی نے روایت کیا ہے ۔
اوراسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے :
( جوسورۃ الفاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز ہی نہيں ہوتی ) متفق علیہ ۔
واللہ اعلم .
