براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
شادی کے بارہ میں ایک سوال میں آپ نے شادی کے اعلان کا ذکر کیا ہے اس کا سبب کیا ہے ؟
الحمدللہ
نکاح کا اعلان کرنا واجب ہے اوراس کا سبب
مندرجہ ذیل ہے :
1 – کہ سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا حکم دیا گيا ہے :
فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
( اس نکاح کا اعلان کرو ) مسند احمد ، علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح
الجامع ( 1072 ) میں اسے حسن کہا ہے ۔
2 – اس لیے کہ نکاح شرعی کی زنا وغیرہ سے تمیز ہوسکے ، کیونکہ زنا خفیہ طور پر
کیا جاتا ہے ، لیکن نکاح شرعی اعلانیہ اورلوگوں کے سامنے ظاہر ہوتا ہے تا کہ اس میں
تميز کی جاسکے ، اورنکاح کے اعلانیہ کرنے کی حکمت بھی یہی ہے ، کہ تمہت سے بچا جائے
۔.
