براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیامیرے لیے جائزہےکہ میں حج کے لیے سفر کروں اورمکہ سے سامان خریدوں تا کہ اپنے ملک میں بیچ کرنفع کماؤں ؟
الحمد للہ:
حج کے موسم میں تجارت کرنی جائز ہے ،
امام طبری رحمہ اللہ تعالی نے اپنی تفسیر میں اپنی سند کے ساتھ ابن عباس رضي اللہ
تعالی عنہما سے روایت بیان کی ہے کہ : اللہ تعالی کے فرمان { تم پرکوئي گناہ نہيں
کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو } البقرۃ ( 198 ) کی تفسیرمیں ابن عباس رضي اللہ
تعالی کہتے ہيں : احرام سے قبل اوراحرام کے بعد خریدوفروخت میں تم پرکوئي حرج نہيں۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے
والا ہے .
