براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
چاندرات اورعید کے دن جماع کرنے کا حکم کیا ہے ( میرا سوال دونوں عیدوں کے بارہ میں ہے ) ؟
اس لیے کہ میں نے کچھ دوست واحباب سے سنا ہے کہ یہ جائز نہیں ۔
الحمدللہ
آپ نے جواپنے دوست واحباب سے بات سنی ہے وہ
صحیح نہیں ، چاند رات اورعید والے دن بیوی سے ہم بستری کرنی مباح ہے ، ہم بستری
توصرف مندرجہ ذيل حالت میں حرام ہے :
رمضان میں دن کے وقت ، حج اورعمرہ کے احرام کی حالت میں ، یا پھر اگرعورت حائضہ
اورنفاس والی ہو ۔
واللہ اعلم .
