کسی شخص کا نقصان بھرنے کی حامی بھری اوراس میں سے کچھ ادا بھی کردیا اورفوت ہوگيا توکیا اس کے وارثوں باقی نقصان بھی ادا کرنا واجب ہوگا ؟

الحمدللہ

ہم نے مندرجہ بالاسوال فضیلۃ الشیخ محمد بن
صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

جی ہاں ، اس لیے کہ یہ ادائيگي کی ضمانت تھی ۔

سوال : ؟

اورجب صاحب حق اس کا مطالبہ پھراصل شخص جس کی کفالت لی گئي تھی سے کرنا شروع
کردے تو ؟

جواب :

صاحب حق کے لیےجائز ہے کہ وہ جس سے چاہے مطالبہ کرے ، اگروہ اصل شخص سے مطالبہ
کرے توبھی جائز ہے اوراگر وہ ضامن بننے والے شخص سے مطالبہ کرے تو بھی جائز ہوگا ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .