براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا خاوند کے لیے جائز ہے کہ وہ بیوی کی زچگی کے وقت اس کے پاس رہے اوراس کا مشاھدہ کرے ؟
الحمدللہ
جی ہاں زچگي کے وقت خاوند اپنی بیوی کےپاس
رہ سکتا ہے ، اس لیے کہ بیوی کا جسم دیکھنا خاوند کے لیے جائز ہے جس میں کسی قسم کا
کوئي استثناء نہيں جیسا کہ حدیث میں ہے :
انس بن مالک رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ :
( نبی صلی اللہ علیہ وسلم اورامہات المومنین میں سے کوئي ایک آپ دونوں غسل جنابت
ایک ہی برتن سے کرتے تھے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 264 ) ۔
تواس بنا پر خاوند بیوی کی حالت زچگي میں اس کے پاس رہ سکتا ہے ، جبکہ وہاں کوئي
اوراجنبی عورت نہ ہو جس کا پردہ کرنا اس مرد سے ضروری ہو ۔
واللہ اعلم .
