براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
میں روزی کےلیے اکثر سفر پر رہتاہوں اورسفر میں فرائض جمع کرتا اوررمضان کے روزے چھوڑتا ہوں توکیا میرا ایسا کرنا صحیح ہے ؟
الحمد للہ
آپ کے لیے سفر میں چاررکعتی نماز قصر کرنا ، اورظہروعصر کسی ایک کے وقت میں جمع
کرنا اورمغرب وعشاء بھی کسی ایک کے وقت میں جمع کرنا جائز ہے ، اور اسی طرح رمضان
المبارک میں سفر پر ہونے کی وجہ سے روزے چھوڑنا بھی جائز ہے ، لیکن بعدمیں ان کی
قضاء واجب ہوگی ۔
کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ اورجو کوئي مریض ہویا سفر پر وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے } البقرۃ ( 185
) ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .
