میں فوجی یونٹ میں ملازمت کرتاہوں اوررمضان المبارک شروع ہوچکا ہے توکیا میرے لیے روزہ چھوڑنا جائز ہے کیونکہ حالات روزہ رکھنے کی اجازت نہيں دیتے ؟

الحمدللہ

آپ کے لیے روزہ چھوڑنے کی اجازت نہيں کیونکہ
آپ روزہ رکھنے کے مکلف ہیں ، لیکن اگر آپ مسافر ہوں یا پھر مریض اورمرض بھی ایسا جس
میں روزہ نہ رکھا جاسکے توپھر روزہ چھوڑنا جائز ہے ۔

کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

{ جوکوئي مریض ہویا مسافر تووہ دوسرےدنوں میں گنتی پوری کرے } البقرۃ ( 185 ) ۔

اورایک دوسرے مقام پر کچھ اس طرح فرمایا :

{ اللہ تعالی کسی بھی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہيں کرتا } البقرۃ ( 286
) ۔

اورایک مقام پر اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

{ اورتم پر دین کے بارہ میں کوئي تنگي نہيں ڈالی } الحج ( 78 ) ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی
اللہ علیہ وسلم ان کی آل اوران کے صحابہ کرام پر رحمتيں نازل فرمائے .