روزہ دار نے قئي کرنے کے بعد بغیر ارادہ کےنگل لی تواس کا کیا حکم ہوگا ؟


الحمد للہ

جب عمدا اورجان بوجھ کرقئي کرے تواس کا روزہ فاسد ہوجائے گا لیکن اگر قئی اس پر
غالب ہوکر خود بخود ہی آجائے توروزہ فاسد نہيں ہوگا ، اور اسی طرح جب وہ نگلنے میں
متعمد نہيں توروزہ فاسد نہيں ہوگا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .