براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا نومولود لاوارث بچہ بھی مندرجہ ذيل حدیث کے تحت آتا ہے ؟
حدیث میں ہے کہ : ( حرام خوراک سے پیدا ہونے والے گوشت کےلیے آگ زيادہ بہتر ہے ) ۔
الحمد للہ
مذکورہ حدیث حرام کھانے میں عام ہے اوریہ وعیدکی احادیث میں شامل ہوتی ہے ، اورکسی
بھی حال میں لقیط یعنی نومولود لاوارث بچہ اس کے تحت نہيں آتا کیونکہ اس بچے کا توکوئي
قصور نہيں ، اس لیے اسے اورنہ ہی کسی اورکو دوسرے کے گناہ کی پاداش میں پکڑا نہيں
جائے گا ۔
اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ کوئي بھی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائےگا } الانعام ( 164 )
۔
واللہ اعلم .
